Vinkmag ad

امریکہ میں جانور کے گردے کے ساتھ 271 دن، نیا طبی سنگ میل

Tim Andrews, 67, in hospital after 271 days living with a genetically modified pig kidney, a medical breakthrough in xenotransplantation

67 سالہ امریکی شہری ٹِم اینڈریوز نے جانور کے گردے کے ساتھ 271 دن بسر کیے۔ ان کے جسم میں لگایا گیا سور کا گردہ غیرمعمولی مدت تک فعال رہا۔ یہ اب تک کا سب سے طویل اور کامیاب تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس ایک امریکی خاتون میں سور کا گردہ 130 دن تک کام کرتا رہا تھا۔

اینڈریوز میں جانور کے گردے کی کارکردگی کم ہونے پر ان کا دوبارہ ڈائلیسز شروع کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے عملے نے انہیں بے لوث اور حوصلہ مند مریض قرار دیا۔

امریکہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد گردے کے منتظر ہیں۔ ہر سال ہزاروں مریض بروقت گردہ نہ ملنے کے باعث جان سے جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ تجربہ جانوروں کے اعضاء کی پیوندکاری کی تحقیق میں نمایاں پیش رفت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Most common breast cancer misconceptions

Read Next

جلد کی کیمیائی صفائی

Leave a Reply

Most Popular