Vinkmag ad

سیکنڈوں میں بہتا خون روکنے والی جیل تیار

سیکنڈوں میں بہتا خون روکنے والی جیل تیار- شفا نیوز

امریکہ کی ایک فرم نے سیکنڈوں میں بہتا خون روکنے والی جیل تیار کر لی ہے۔ اس کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اتھارٹی (ایف ڈی اے) سے منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

کریسیلن کمپنی کے مطابق ٹراما جیل کو عارضی طور پر خون روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی اسے آرمی، نگہداشت صحت کے سرکاری اداروں، ہنگامی طبی خدمات اور میڈیکل پروفیشنلز کی ضروریات کے لیے تیار کرنا چاہتی ہے۔ اس کا فائدہ ان تمام لوگوں کو پہنچے گا جنہیں خون کے شدید بہاؤ کو روکنے کی فوری ضرورت ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت بھی بہتا خون روکنے والی جیل، ایجنٹس اور مخصوص پٹیاں دستیاب ہیں۔ تاہم ان میں سے اکثر کو تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں لگانا ہر ایک کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ بعض اوقات اس کے لیے تکنیکی مہارت بھی درکار ہوتی ہے۔ دوسری طرف بعض اوقات وقت بہت کم ہوتا ہے۔ زیادہ خون بہنے سے چند منٹوں میں موت واقع ہو سکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کی جیل منفرد ہے۔ وہ پہلے سے تیار حالت میں فراہم کی جاتی ہے۔ یہ لگانے میں نہایت آسان ہے اور کسی بھی وجہ سے بہتے خون کو روک سکتی ہے۔

کمپنی 2024 کے آخر میں اس کی لانچنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناخنوں سے متعلق دلچسپ معلومات

Read Next

تخلیقی سرگرمیاں ذہنی صحت بہتر کرتی ہیں، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular