Vinkmag ad

سانس کا ٹیسٹ لبلبے کے کینسر کی جلد شناخت میں مددگار

A person undergoing a breath test for early detection of pancreatic cancer

برطانوی سائنسدانوں نے لبلبے کے کینسر کی ابتدائی تشخیص کے لیے نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ اس میں مریض کی سانس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ سانس میں موجود نامیاتی مرکبات شناخت کر کے بیماری کے ابتدائی مراحل ظاہر کرتا ہے۔

لبلبے کے کینسر کی علامات اکثر غیر واضح ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے انگلینڈ میں 62 فیصد اور ویلز میں 65 فیصد مریضوں کی بیماری چوتھے مرحلے میں تشخیص ہوتی ہے۔ اس تاخیر کی وجہ سے علاج کے مواقع محدود رہ جاتے ہیں، اور مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

امپریل کالج لندن کے سائنسدانوں نے 6000 مریضوں پر اس ٹیسٹ کی درستگی جانچنے کا آغاز کیا ہے۔ ان کے مطابق سانس کا ٹیسٹ ابتدائی نتائج میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔ پنکریاٹک کینسر (برطانیہ) نے اسے اس ضمن میں 50 سال میں سب سے بڑی تحقیقاتی پیش رفت قرار دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دوران حمل اور بچپن میں چینی کا کم استعمال، دل کے خطرات کم

Read Next

مردہ جسم سے گردے کی پیوندکاری

Leave a Reply

Most Popular