Vinkmag ad

2026 میں بہتر صحت کے لیے کیا کریں؟ ماہرین کا مشورہ

Person jogging outdoors for better physical and mental health, promoting fitness and a healthy lifestyle

نیا سال صحت مند عادات اپنانے اور نئی شروعات کرنے کا بہترین موقع ہے۔ غذائی ماہرین، ماہرین امراض جلد، فٹنس ماہرین اور فزیشنز اس حوالے سے مختلف مشورے دیتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق بہتر صحت کا سب سے مؤثر طریقہ سادہ طرز زندگی اپنانا ہے۔

ماہرین غذائیات کے مطابق غذا میں اضافی پروٹین یا مہنگے فائبر سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں۔ فائبر کے لیے پھل، سبزیاں، دالیں اور مکمل اناج کھائیں۔ ڈرماٹالوجسٹس کے بقول سکن کیئر کیلئے مہنگے سیرمز یا طویل شاور ضروری نہیں۔ اچھا سن سکرین اور مختصر شاور ہی کافی ہیں۔ فٹنس ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ورزش کے لیے جم جانا یا مہنگے آلات ضروری نہیں۔ آسان اور مؤثر ورزشیں گھر پر بھی کی جا سکتی ہیں، جو طاقت اور فٹنس بڑھاتی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق اکثر وٹامن IV انجکشن اور مہنگے علاج بھی بہت سی صورتوں میں غیر ضروری ہوتے ہیں۔

نگہداشت صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر صحت کے لیے زیادہ چلیں، نیند پوری کریں اور بلڈ پریشر قابو میں رکھیں۔ ذہنی سکون اپنانا بھی اہم قدم ہے۔ صحت کے مسائل یا علاج کے لیے صرف ماہرین صحت پر اعتماد کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

53 سالہ ڈاکٹر کا دعویٰ، حیاتیاتی عمر صرف 23 سال

Read Next

Dry Macular Degeneration: Gradual Central Vision Loss

Leave a Reply

Most Popular