Vinkmag ad

53 سالہ ڈاکٹر کا دعویٰ، حیاتیاتی عمر صرف 23 سال

Dr Alka Patel, 53-year-old longevity and lifestyle medicine expert, smiling and demonstrating healthy lifestyle habits

لندن کی ڈاکٹر الکا پٹیل 53 سال کی ہیں، تاہم ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی حیاتیاتی عمر صرف 23 سال ہے۔ وہ طویل العمری اور طرزِ زندگی سے متعلق معاملات کی ماہر ہیں۔ اس سے قبل وہ دو دہائیوں تک جنرل پریکٹیشنر کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

ڈاکٹر پٹیل کے مطابق حیاتیاتی عمر گزرے سالوں کی بجائے خلیوں اور جسمانی ٹشو کی صحت سے ماپی جاتی ہے۔ یہ عمر کم ہونا دل، دماغ اور جلد کے نظام کی بہترین کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ اصل جوانی اندرونی نظاموں کی صحت سے جڑی ہے۔ ان کے بقول انہوں نے روزانہ کی چھ سادہ مگر مؤثر عادات اپنائیں۔ ان میں صبح دھوپ میں ایک منٹ گزارنا، دو منٹ ہلکی چہل قدمی کے بعد 20 سیکنڈ کی تیز دوڑ، پانی کے چھوٹے گھونٹ پینا، روزانہ چار لوگوں کی تعریف کرنا، پانچ سٹریچز کرنا اور ہر گھنٹے بعد چھ گہری سانسیں لینا شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ عادات ان کی حیاتیاتی عمر کم کرنے میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

2025: پنجاب میں دو کروڑ سے زائد افراد سموگ سے متاثر

Read Next

2026 میں بہتر صحت کے لیے کیا کریں؟ ماہرین کا مشورہ

Leave a Reply

Most Popular