ماہرین کے مطابق آنکھ جھپکنے کی شرح کا دماغی سرگرمی اور توجہ سے گہرا تعلق ہے۔ تحقیق کونکورڈیا یونیورسٹی کے ماہرین نے انجام دی جس میں تقریباً 50 بالغ افراد شامل تھے۔
شرکا کو آواز سے محفوظ کمرے میں بٹھایا گیا۔ انہیں سکرین پر ایک مقررہ نشان پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ شرکا نے ہیڈفون کے ذریعے مختصر جملے سنے۔ اس دوران پس منظر کے شور کی سطح مسلسل بدلی جاتی رہی۔ ایس این آر کم سے لے کر انتہائی شور تک رکھا گیا۔
تمام شرکا نے آئی ٹریکنگ چشمے استعمال کیے۔ ان چشموں کے ذریعے ہر بار آنکھ جھپکنے کا درست وقت ریکارڈ ہوا۔ نتائج کے مطابق جملے سننے کے دوران آنکھ جھپکنے کی شرح نمایاں طور پر کم رہی۔ یہ کمی شور والے ماحول میں زیادہ واضح دیکھی گئی۔
محققین کے مطابق کم آنکھ جھپکنا توجہ برقرار رکھنے کا قدرتی عمل ہے، اور دماغی محنت بڑھنے پر اس کی شرح کم ہو جاتی ہے۔ یہ تحقیق معتبر جریدے ’’ٹرینڈز اِن ہیئرنگ‘‘ میں شائع ہوئی۔