امریکی ایف ڈی اے نے انفنٹ بوٹولزم کے خطرے کے پیش نظر وال مارٹ، اور ٹارگٹ کو وارننگ لیٹرز جاری کیے ہیں۔ یہ ادارے واپس بلائے گئے “بائی ہارٹ ہول نیوٹریشن انفنٹ فارمولا” فروخت کر رہے تھے۔
سی ڈی سی کے مطابق اب تک 19 ریاستوں میں 51 بچے فارمولا کے استعمال سے اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ متاثرہ بچوں کی عمریں دو ہفتے سے نو ماہ کے درمیان ہیں۔ ایف ڈی اے نے ریٹیلرز کو خلاف ورزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انفنٹ بوٹولزم ایک بیکٹیریل بیماری ہے جو بچوں کے ناپختہ نظامِ انہضام میں زہریلا مادہ پیدا کرتی ہے۔ اس کی علامات میں قبض، سر سنبھالنے میں دشواری، نگلنے میں مشکل اور سانس کے مسائل شامل ہیں۔ چھوٹے بچوں میں یہ بیماری شدید خطرات پیدا کر سکتی ہے اور فوری طبی توجہ ضروری ہے۔
Tags: انفنٹ بوٹولزم