Vinkmag ad

الارم سے پہلے آنکھ کیوں کھل جاتی ہے؟ ماہرین کی وضاحت

Illustration of an eye opening naturally before the alarm, representing the body’s circadian rhythm and natural wakefulness

اکثر لوگ صبح مقررہ وقت پر اٹھنے کیلئے الارم لگاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگوں کی آنکھ مقررہ وقت سے چند منٹ پہلے خود بخود کھل جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں بلکہ جسم کی اندرونی گھڑی یا سرکیڈین ردھم کا قدرتی عمل ہے۔ یہ نظام نیند، بیداری، جسمانی درجہ حرارت اور بھوک کو مینج کرتا ہے۔

جسم کا سرکیڈین ردھم 24 گھنٹے کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ باقاعدہ سونے اور جاگنے کی روٹین اسے وقت کا درست اندازہ سکھاتی ہے۔ صبح کے وقت کورٹیسول ہارمون میں اضافہ جسم کو دن کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس وقت نیند کا ہارمون میلاٹونن کم ہو جاتا ہے، جس سے جسم بیداری کی تیاری کرتا ہے۔

جو لوگ روزانہ ایک ہی وقت پر جاگتے ہیں، ان کی جسمانی گھڑی بہتر کام کرتی ہے۔ ایسے لوگ الارم بجنے سے پہلے قدرتی طور پر بیدار ہو جاتے ہیں۔ تاہم سستی یا تھکاوٹ محسوس ہونا نیند کے معیار میں کمی کی علامت ہو سکتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ سونے جاگنے کا باقاعدہ شیڈول اختیار کیا جائے۔ صبح قدرتی روشنی میں وقت گزارا جائے، اور سونے سے قبل سکرین کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

ڈرمابریشن: ہموار جلد اور جھریوں سے نجات

Read Next

خواتین میں آئی بی ایس زیادہ کیوں؟ ماہرین نے بتا دیا

Leave a Reply

Most Popular