Vinkmag ad

ڈرمابریشن: ہموار جلد اور جھریوں سے نجات

Female patient receiving dermabrasion treatment on her face at a dermatology clinic, with protective eye covering

ڈرمابریشن (Dermabrasion) جلد کا علاج ہے۔ اس میں تیزی سے گھومنے والے آلے کی مدد سے جلد کی اوپری تہہ ہٹائی جاتی ہے۔ نئی جلد اگنے پر عموماً یہ ہموار اور نرم ہو جاتی ہے۔ یہ علاج باریک لائنوں، ایکنی یا سرجری کے نشانات، ایجنگ سپاٹس اور جھریاں کم دکھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈرمابریشن کو اکیلے یا کسی دوسرے کاسمیٹک علاج کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

وجوہات

ڈرمابریشن درج ذیل صورتوں میں مددگار ہے:

٭ ایکنی، زخم یا سرجری کے نشانات

٭ باریک جھریاں، خاص طور پر منہ کے ارد گرد

٭ دھوپ سے متاثرہ جلد اور ایجنگ سپاٹس

٭ ٹیٹو کے نشانات

٭ ناک کی سوجن یا رنگت کی غیر معمولی تبدیلی (رائنو فائیما)

٭ کینسر سے پہلے کے جلدی دھبے

ممکنہ خطرات

ڈرمابریشن کے بعد درج ذیل ضمنی اثرات سامنے آ سکتے ہیں:

رنگت میں تبدیلی اور سوجن: جلد سرخ، جامنی یا بھوری ہو سکتی ہے۔ سوجن چند دنوں یا ہفتے بھر میں کم ہو جاتی ہے، لیکن بعض اوقات مہینوں تک رہ سکتی ہے۔

حساس جلد: نئی جلد چند ہفتوں تک حساس اور غیر یکساں رنگ کی ہو سکتی

ایکنی: چھوٹے سفید دانے (مائلیا) نمودار ہو سکتے ہیں، جو عام طور پر خود ختم ہو جاتے ہیں

مسام کا بڑا دکھائی دینا: علاج کے بعد مسام زیادہ واضح ہو سکتے ہیں

رنگت میں مستقل تبدیلی: جلد گہری، ہلکی یا دھبے دار ہو سکتی ہے۔ سیاہ فام یا گوری جلد والے افراد میں اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ کبھی کبھار یہ تبدیلی مستقل بھی ہو جاتی ہے

انفیکشن: بہت ہی کم صورتوں میں انفیکشن یا کولڈ سورز پیدا ہو سکتے ہیں

داغ یا نشانات: اگر پروسیجر کے دوران زیادہ جلد ہٹا دی جائے تو داغ یا نشانات بن سکتے ہیں۔ سیاہ یا گوری جلد والے افراد میں اس کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے

دیگر ری ایکشنز: الرجی یا خارش والے افراد میں یہ مسائل بڑھ سکتے ہیں

ڈرمابریشن ہر کسی کے لیے مناسب نہیں۔ معالج ان صورتوں میں اس سے اجتناب کا مشورہ دے سکتا ہے:

٭ پچھلے سال ایکنی کیلئے میں آئسوٹریٹینوئن دوا استعمال کر چکے ہوں

٭ گھنے، ابھرے ہوئے سکارز کا مسئلہ ہو

٭ ایکنی کا شکار ہوں

٭ شدید یا بار بار سرد زخم کا تجربہ رکھتے ہوں

٭ جلنے یا ریڈی ایشن تھیراپی کی وجہ سے جلد متاثر ہوئی ہو

تیاری کے اقدامات

ڈرمابریشن سے پہلے معالج درج ذیل اقدامات کریں گے:

٭ آپ کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ اور دواؤں کی تفصیلات معلوم کرنا

٭ متاثرہ جلد کا معائنہ کرنا

٭ آپ کی توقعات اور ممکنہ نتائج پر بات چیت

پروسیجر سے پہلے  

آپ کو درج ذیل اقدامات تجویز کیے جا سکتے ہیں:

٭ خون پتلا کرنے والی دوائیں بند کرنا

٭ سگریٹ نوشی ترک کرنا تاکہ صحت یابی بہتر ہو

٭ اینٹی وائرل دوا لینا

٭ پروسیجر سے تین دن قبل بوٹاکس انجیکشن لگوانا

٭ چند ہفتے پہلے ریٹینوئڈ کریم لگانا

٭ دھوپ سے بچاؤ

پروسیجر کے دوران

٭ اس دن چہرہ دھوئیں اور میک اپ یا کریم استعمال نہ کریں

٭ آپ کو ضرورت کے مطابق لوکل انستھیزیا دیا جائے گا

٭ معالج آلے کو مدد سے جلد کی اوپری تہہ ہٹائے گا

٭ پروسیجرز چند منٹ سے گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے

بعد کی دیکھ بھال

٭ جلد کو نہ چپکنے والی پٹی سے ڈھانپا جائے گا

٭ گھر پر دیکھ بھال کی ہدایات دی جائیں گی

٭ چیک اپ کے لیے ملاقات رکھیں تاکہ جلد کی حالت دیکھی جا سکے

صحت یابی کے دوران ایسا ہو سکتا ہے:

٭ جلد رنگت میں تبدیلی اور سوجن ظاہر کرے گی

٭ جلن، سنسناہٹ یا درد محسوس ہو سکتا ہے

٭ نئی جلد اگتے وقت خارش محسوس ہو سکتی ہے

کرنے کے کام

٭ درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر کی تجویز کردہ یا اوور دی کاؤنٹر دوا استعمال کریں

٭ زیادہ تر لوگ دو ہفتے بعد معمول کے کام پر واپس آ سکتے ہیں

٭ کلورین ملے پانی میں ایک ماہ تک نہ نہائیں۔

٭ دوسروں کے ساتھ مل کر کھیلنے سے 4-6 ہفتوں تک احتیاط کریں

٭ نئی جلد اگنے کے بعد میک اپ سے رنگت کی غیر یکسانیت چھپائی جا سکتی ہے

٭ اگر جلد پر سوجن، خارش یا رنگت میں تبدیلی ظاہر ہو تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں

نتائج

٭ ڈرمابریشن کے بعد نئی جلد حساس اور سرخ، جامنی یا بھوری ہو سکتی ہے

٭ سوجن چند دن یا ہفتے میں کم ہو جاتی ہے۔ کچھ معاملات میں مہینوں تک برقرار رہ سکتی ہے

٭ تقریباً تین ماہ میں جلد معمول کے رنگ میں واپس آ جاتی ہے

٭ صحت یابی کے دوران جلد ہموار نظر آتی ہے

٭ 6 سے12 ماہ تک دھوپ سے بچیں تاکہ رنگت کی طویل مدتی یا مستقل تبدیلی سے بچا جا سکے

٭ صحت یابی کے بعد اگر جلد دھبے دار ہو تو معالج سے ہائیڈروکوئینون کریم کے بارے میں پوچھیں۔

یاد رکھیں، ڈرمابریشن کے نتائج ہمیشہ برقرار نہیں رہتے۔ عمر بڑھنے اور دھوپ کے اثرات سے دوبارہ جھریاں بن سکتی ہیں،  اور رنگت میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

سینے میں درد کے بغیر بھی دل کا مرض، خواتین ہوشیار رہیں

Leave a Reply

Most Popular