Vinkmag ad

این ڈی ایم اے کی ملک بھر میں سموگ بڑھنے کی وارننگ

Heavy smog in big cities of Pakistan

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف شہروں میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادارے کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی اور حدِ نگاہ میں کمی کا امکان ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بھی سموگ بڑھنے کا خطرہ ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے اور بالائی سندھ بھی الرٹ میں شامل ہیں۔

الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کم حدِ نگاہ سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔ بچے، بزرگ اور پہلے سے بیمار افراد زیادہ خطرے میں ہیں۔ عوام کو ماسک استعمال کرنے اور فضائی معیار کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Frozen Shoulder: Painful Shoulder Stiffness

Read Next

ادویات کے غلط استعمال سے ہیلتھ ورکرز کی جان کو خطرہ

Leave a Reply

Most Popular