حکومت آزاد جموں و کشمیر نے یونیورسل ہیلتھ کارڈ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ سکیم کا باقاعدہ آغاز سٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
وزیر صحت کی قیادت میں قائم کمیٹی پانچ دن کے اندر ہسپتالوں کی نشاندہی کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد سکیم میں شامل ہسپتالوں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
سردار جاوید ایوب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ سکیم کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی بوجھ کے بغیر طبی خدمات فراہم کرے گی۔ انہوں نے اسے صحت کے شعبے کو منظم اور شفاف بنانے کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ ان کے بقول اس سے صحت عامہ کے تحفظ اور علاج کی بلا تعطل فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
Tags: ہیلتھ کارڈ سکیم