Vinkmag ad

خسرہ، روبیلا مہم: راولپنڈی میں 42 ہزار بچے ویکسین سے محروم

Illustration of a measles vaccine in a vial, ready for administration during an immunization campaign.

راولپنڈی میں خسرہ، روبیلا ویکسی نیشن مہم  اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 13 روزہ مہم میں 96 فیصد اہداف حاصل ہوئے۔ تاہم اس دوران ضلع بھر میں 42,681 بچے ویکسین سے محروم  بھی رہے۔

تفصیلات کے مطابق خسرہ، روبیلا مہم 17 سے 29 نومبر تک جاری رہی۔ اس میں چھ ماہ سے پانچ سال تک کے 822,766 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف تھا۔ مہم کے اختتام تک 792,766 بچوں کو ویکسین دی گئی۔ مہم میں 703 ٹیموں نے حصہ لیا، تاہم 42,681 بچے موقع پر دستیاب نہ ہو سکے۔ بعض تعلیمی اداروں کی طرف سے ویکسینیشن ٹیموں کے لیے رکاوٹیں پیدا کرنے کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ اس وجہ سے بھی کچھ بچے ویکسینیشن سے محروم رہے۔

مہم کے دوران ویکسین کے ری ایکشن کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گوجر خان کے علاقے میں ایک بچے میں معمولی سائیڈ ایفیکٹس ظاہر ہوئے، تاہم وہ بھی فوری طور پر ٹھیک ہو گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں ایچ آئی وی کیسز 15 برس میں 200 فیصد بڑھ گئے

Read Next

کوئٹہ کے سولر کڈز: دنیا میں اپنی نوعیت کے واحد مریض

Leave a Reply

Most Popular