ماہرین کے مطابق دوران حمل تھائی رائیڈ ہارمونز کا مناسب کنٹرول بچوں میں آٹزم کے امکانات کم کرتا ہے۔ یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
سٹڈی میں 51,000 سے زائد پیدائشوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں 4,409 بچوں کی ماؤں کو دوران حمل تھائی رائیڈ غدود کی خرابی کا سامنا تھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر تھائی رائیڈ ہارمونز کو مناسب طریقے سے کنٹرول کیا جائے تو آٹزم کا خطرہ بڑھتا نہیں۔ دوسری طرف حمل کے دوران مسلسل ہارمون کی خرابی خطرے کو دوگنا کر دیتی ہے۔ کم ہارمون والی خواتین میں یہ مسئلہ اگر تینوں سہ ماہیوں تک برقرار رہے تو بچوں میں آٹزم کے امکانات تین گنا بڑھ جاتے ہیں۔
محققین نے کہا کہ حاملہ خواتین کو تھائی رائیڈ ہارمون کی باقاعدہ جانچ کروانی چاہیے۔ ضرورت پڑنے پر دوا کے استعمال میں غفلت نہیں کرنی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہارمون کی کمی یا زیادتی، دونوں صورتوں میں بچے کے دماغی مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔