Vinkmag ad

پاکستان میں ذیابیطس کا بحران، موٹاپا اہم وجہ قرار

A man with a large belly stands on the street, wearing casual clothes and looking around.

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کا بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انٹرنیشنل ڈایابیٹس فیڈریشن کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 40 لاکھ بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ اس تعداد کی وجہ سے پاکستان اس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر ڈاکٹر وسیم حنیف کے مطابق پاکستان میں 10 کروڑ افراد موٹاپے کے شکار ہیں۔ ان میں ذیابیطس کے مریض اور دیگر افراد، دونوں شامل ہیں۔ موٹاپا جینیاتی، ماحولیاتی اور طرزِ زندگی کے عوامل کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کی بڑھتی  شرح کا بڑا سبب یہی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ وزن پر قابو، متوازن خوراک اور بر وقت تشخیص بہت اہم ہیں۔ صرف 10 فیصد وزن کم کرنے سے انسولین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اس سے ذیابیطس کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نمونیا بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ، پانچ سال سے کم عمر زیادہ متاثر

Read Next

Acne

Leave a Reply

Most Popular