Vinkmag ad

ایک سال سے کم عمر بچوں کے دماغ کی رسولی اب قابل علاج

A baby observes a brightly lit brain image, showcasing its complex structure and engaging the child's attention

شیرخوار بچوں میں دماغ کی رسولی کے علاج میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک سال سے کم عمر بچوں کی کچھ خاص رسولیاں موجودہ دواؤں سے علاج کے قابل ہیں۔ تحقیق ڈاکٹر میٹ کلارک نے کی، جو کیئل یونیورسٹی کے ماہر ہیں۔ آپ انسٹیٹیوٹ فار کینسر ریسرچ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔

ماہرین کے مطابق نئی دریافت کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گی۔ یہ علاج بچوں کے کمزور مدافعتی نظام کے لیے زیادہ محفوظ ہے۔ ڈاکٹر کلارک کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ان رسولیوں کے علاج میں نئی امید ہے، جو پہلے لاعلاج سمجھی جاتی تھیں۔ انہوں نے تحقیق میں شامل تمام محققین کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل میں مزید پیش رفت کی امید ظاہر کی۔

دماغ کی رسولی کے خلیے بے قابو بڑھتے ہیں۔ یہ رسولی سرطان زدہ یا غیر سرطانی، دونوں ہو سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Truth about breast cancer chemotherapy

Read Next

پیٹ کی چربی گھٹانے کیلئے متوازن غذا اور ورزش سب سے مؤثر، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular