ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل ڈیوائسز کا زیادہ استعمال بچوں کی نشوونما پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ ان کے بقول روزانہ 45 سے 60 منٹ سکرین ٹائم محفوظ ہے۔ اس سے زیادہ وقت بچوں کی زبان، تخیل اور سماجی صلاحیتوں میں کمی لا سکتا ہے۔
چھوٹے بچوں، خاص طور پر تین سال تک، کو سکرین کے بغیر کھیل اور حقیقی تجربات کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ بچے کو زیادہ دیر ڈیوائس کے سامنے نہ رکھیں۔ نو سے بارہ سال کے بچوں میں سکرین ٹائم محدود اور متوازن ہونا اشد ضروری ہے۔ یہ اعداد و شمار جاپان، ڈنمارک، چین اور ایران میں مختلف تحقیقات پر مبنی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو نگرانی کے ساتھ تعلیمی اور محفوظ مواد فراہم کرنا چاہیے۔ اس سے بچوں کی ذہنی اور سماجی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
Tags: سکرین ٹائم