Vinkmag ad

آٹو امیون بیماری نے دہائیوں کی یادیں چھین لیں

Illustration showing a man with autoimmune encephalitis and memory loss

کیلی فورنیا کے 72 سالہ کرسٹی موریل ایک نایاب مرض کے باعث اپنی ذاتی یادیں کھو بیٹھے۔ اینسیفلائٹس ایک آٹو امیون بیماری ہے جو دماغ پر حملہ آور ہوتی ہے، اور اچانک ظاہر ہو سکتی ہے۔ ان کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دوستوں کے ساتھ سائیکلنگ کے بعد واپس آئے۔ وہ اپنے اس تجربے کو یاد نہ رکھ سکے۔ وقت کے ساتھ ان میں وہم، الجھن اور یادداشت کے مسائل بڑھنے لگے۔

مرض کے ابتدائی علاج میں نقصان دہ اینٹی باڈیز نکالنا، صحت مند اینٹی باڈیز دینا اور سٹیرائیڈز شامل تھے۔ بیماری نے ان کی اہم ذاتی یادیں مٹا دیں، تاہم عمومی معلومات یاد رکھنے کی صلاحیت برقرار رہی۔

موریل اب سان کارلوس میں اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ سپورٹ گروپس میں اس آٹو امیون بیماری کے بارے میں راہنمائی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیا گائے کے دودھ سے ریبیز پھیل سکتا ہے؟ 

Read Next

ذہنی دباؤ میں بھوک کیوں بڑھ جاتی ہے؟

Leave a Reply

Most Popular