امریکی ایف ڈی اے نے ایلیویڈِس جین تھراپی کے لیے سخت ترین حفاظتی وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ تھیراپی ڈوشین مسکولر ڈسٹروفی کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ تازہ گائیڈ لائینز کے مطابق یہ علاج صرف وہ مریض استعمال کر سکتے ہیں جو چلنے پھرنے کے قابل ہیں۔ اس سے قاصر بچوں کے لیے اس کا استعمال مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس مرض کے شکار دو بچوں کی اموات کے بعد کیا گیا۔ ان میں علاج کے بعد جگر کی شدید خرابی سامنے آئی تھی۔
نئے لیبل کے مطابق علاج کے بعد مریضوں کے جگر کے ٹیسٹ ہفتہ وار کیے جائیں۔ انہیں دو ماہ تک کسی مناسب طبی مرکز کے قریب رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ ایف ڈی اے نے اسے تیار کرنے والی کمپنی کو ایک مشاہداتی تحقیق کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ سیریپٹا تھیراپیٹکس جینیاتی بیماریوں کے لیے جین تھراپی تیار کرنے والی کمپنی ہے۔
ڈوشین مسکیولر ڈسٹروفی ایک جینیاتی بیماری ہے جو زیادہ تر لڑکوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں پٹھے انتہائی کمزور ہو جاتے ہیں۔ اس سے چلنے پھرنے اور روزمرہ کے کام مشکل ہو جاتے ہیں۔ جین تھراپی بیماری کی رفتار سست کرنے اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔