Vinkmag ad

پاکستانی لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے عالمی بریکنگ تھرو ایوارڈ

Lady Health Worker assisting women in interior Sindh, Pakistan

خواتین ورکرز کے حقوق اور صحت کے تحفظ کیلئے پاکستانی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ ان کی نمائندہ تنظیم آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین (اے ایل پی یو) کو یو این آئی گلوبل یونین کا بریکنگ تھرو ایوارڈ 2025 دیا گیا ہے۔

تنظیم نے گزشتہ برس ہیلتھ ورکرز کی ملازمت مستقل کرنے، پنشن اور مناسب تنخواہوں کا مطالبہ کیا۔ اس کیلئے اے ایل پی یو نے سندھ اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کیا۔ اس اقدام سے 31 ہزار سے زائد کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے روزگار محفوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ لاکھوں افراد کے لیے ہیلتھ سروسز کا تحفظ بھی ممکن ہوا۔

اے ایل پی یو نے ایوارڈ کو ہر خاتون کی جیت قرار دیا۔ اس کے مطابق یہ پاکستانی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا عملی اظہار ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈیپو-پروویرا (مانع حمل انجیکشن)

Read Next

کھلے دودھ میں طاقتور جراثیم کی موجودگی کا انکشاف، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular