Vinkmag ad

انفینٹ بوٹولزم کا خدشہ، بائی ہارٹ فارمولا امریکہ بھر سے واپس

Close-up of a formula milk with baby bottle and scoop, representing infant nutrition and feeding

فارمولا ملک بنانے والی امریکی کمپنی بائی ہارٹ نے اپنی مصنوعات مارکیٹ سے اٹھا لی ہیں۔ یہ اقدام نوزائیدہ بچوں میں خطرناک بیکٹیریا کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا۔ یہ بیکٹیریا انفینٹ بوٹولزم نامی مرض کا باعث بنتے ہیں۔

ابتدائی طور پر چند بیچز واپس بلائے گئے، تاہم اب یہ اقدام ملک گیر سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ والدین اور معالجین سے کہا گیا ہے کہ اس کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔

کمپنی کے مطابق وہ ہر بیچ کو تھرڈ پارٹی لیب سے ٹیسٹ کروا رہی ہے، اور نتائج حکام کے ساتھ شیئر کیے جا رہے ہیں۔

انفینٹ بوٹولزم ایک نایاب مگر سنگین بیماری ہے جو ایک سال سے کم عمر بچوں میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کی علامات علامات میں دودھ نہ پینا، کمزوری، قبض اور سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں پہلی بار ٹارفٹ تکنیک سے دل کا کامیاب آپریشن

Read Next

آنکھ میں درد

Leave a Reply

Most Popular