ماہرین کے مطابق روزانہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتل جراثیم کے لیے محفوظ ٹھکانہ ثابت ہو سکتی ہے۔بوتل کا منہ، سٹرا اور چھوٹے گوشے بیکٹیریا کے لیے سازگار جگہ فراہم کرتے ہیں۔ اس لیے بوتل کی روزانہ صفائی انتہائی ضروری ہے۔
ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ پانی کی بوتل کو روزانہ گرم پانی، صابن اور برش سے اچھی طرح صاف کریں۔ سرکے یا بیکنگ سوڈا سے ہفتہ وار گہری صفائی فائدہ مند ہے۔ پروٹین شیک یا دیگر مشروبات والی بوتلیں ہر روز صاف کریں کیونکہ شوگر بیکٹیریا کی نشوونما میں مدد دیتی ہے۔ پرانا پانی بوتل میں زیادہ دیر نہ رکھیں۔ اگر اس میں بدبو یا گدلا پن محسوس ہو تو اس کا استعمال فوراً بند کریں۔ ڈسپوزیبل پلاسٹک کی بوتلیں دوبارہ استعمال نہ کریں ۔
جارجیا سدرن یونیورسٹی کی ماہر آئیوی سن کے مطابق یہ چھوٹا سا قدم صحت میں بڑا فرق ڈال سکتا ہے۔
Tags: واٹر بوتل