Vinkmag ad

سینیٹ کمیٹی کی وزارت صحت کو دواؤں کی قیمتیں کم رکھنے کی ہدایت

A close-up view of various medicine tablets and capsules

سینیٹ کمیٹی برائے صحت نے وزارت صحت کو ہدایت کی ہے کہ دواؤں کی قیمتیں اتنی رکھی جائیں کہ وہ عام شہریوں کی دسترس میں رہیں۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی زیرِ صدارت ہوا۔ اس میں وزارتِ صحت کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ سرمایہ کاروں کے منافع کا معقول تناسب یقینی بنایا جائے۔ تاہم اس میں عام شہریوں کے مفادات کو ترجیح دی جائے۔ اراکین نے زور دیا کہ اجرتوں اور پیداواری لاگت میں اضافے کے جواز کو شفاف بنایا جائے۔

سینیٹ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت دی کہ وہ ایس سی آر کی کارکردگی اور جاری تحقیقی منصوبوں کا ازسرِ نو جائزہ لے۔ اس اقدام سے قیمتوں کے تعین میں شفافیت اور اثرپذیری پیدا ہو سکے گی۔

اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، روبینہ خالد، ثمینہ ممتاز زہری، انوشہ رحمان احمد خان، دلاور خان اور سید مسرور احسن شریک ہوئے۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور

Read Next

ڈینگی اور ملیریا ٹیسٹ کی قیمتیں مقرر، مگر عمل درآمد غیر مؤثر

Leave a Reply

Most Popular