Vinkmag ad

شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور

Pakistani CNIC with national flag in background, symbolizing Punjab Assembly resolution to add blood group information

پنجاب اسمبلی نے شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ درج کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ قرارداد کے مطابق یہ اقدام ایمرجنسی میں بروقت طبی امداد کو یقینی بنائے گا۔ اس سے قیمتی جانیں بچانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے سے علاج میں تاخیر ہوتی ہے۔ شناختی کارڈ پر یہ معلومات شامل ہونے سے ہنگامی صورت حال میں بلڈ ڈونرز سے رابطہ آسان ہو گا۔

احمد اقبال چوہدری اس قرارداد کے محرک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثات یا آپریشن کے وقت بلڈ گروپ معلوم نہ ہونا علاج میں رکاوٹ بنتا ہے۔ دوسری طرف فوری معلومات زندگی بچانے والے اقدامات کو تیز کر سکتی ہیں۔

ایوان نے وفاقی حکومت اور نادرا سے سفارش کی کہ نئے اور تجدید شناختی کارڈز پر بلڈ گروپ کی تفصیل شامل کی جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیشاب میں جلن

Read Next

سینیٹ کمیٹی کی وزارت صحت کو دواؤں کی قیمتیں کم رکھنے کی ہدایت

Leave a Reply

Most Popular