Vinkmag ad

ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز، خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل

Doctor holding HIV awareness sign to promote prevention and public health education

وزارت صحت نے ملک میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا ہے۔ صورت حال سے نپٹنے کے لیے خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس حوالے سے مؤثر قومی حکمتِ عملی تیار کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکریٹری صحت کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس ہوا۔ اس میں یو این ایڈز، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، یو این ڈی پی اور سول سوسائٹی نمائندوں نے شرکت کی۔

ورکنگ گروپ کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ عیسانی کریں گی۔ اس میں صوبوں، اقوامِ متحدہ کے اداروں اور کمیونٹی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ وزارتِ صحت کے مطابق ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کو روکنا قومی ترجیح ہے۔ وزارت اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

Muscular dystrophy stretches Part II

Read Next

ہزار چہروں والی بیماری، جدوجہد اور حوصلے کی داستان

Leave a Reply

Most Popular