امریکی ایف ڈی اے نے غیر مستند فلورائیڈ ادویات تیار کرنے والی چار کمپنیوں کو وارننگ دی ہے۔ ادارے کے مطابق متعلقہ کمپنیاں ایسے فلورائیڈ سپلیمنٹس فروخت کر رہی ہیں جو نگلنے کے لیے بنائی گئں ہیں۔ ان ادویات کو ادارے سے کبھی منظوری نہیں ملی۔ ایف ڈی اے نے خبردار کیا کہ یہ مصنوعات بچوں کے معدے، آنتوں اور اعصابی نظام کو متاثر کر سکتی ہیں۔
ایجنسی نے وضاحت کی کہ کارروائی ٹوتھ پیسٹ، ماؤتھ واش یا دانتوں پر لگانے والی مصنوعات پر لاگو نہیں ہوتی۔ یہ مصنوعات محفوظ اور منظور شدہ ہیں۔ وارننگ صرف ان کمپنیوں کو دی گئی ہے جو غیر مستند فلورائیڈ سپلیمنٹس کو بطور دوا فروخت کر رہی تھیں۔
ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا اور آئندہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔