دو روزہ نیشنل ایمرجنسی میڈیسن کانفرنس شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں پاکستان، برطانیہ، آئرلینڈ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ماہرین نے شرکت کی۔
کانفرنس میں شریک ماہرین نے ایمرجنسی اور ٹراما کیئر کے نظام میں فوری اصلاحات پر زور دیا۔ ان کے مطابق جدید ایمرجنسی انفراسٹرکچر صحت عامہ کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔
شفا انٹرنیشنل کے ایمرجنسی کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالسلام خان نے کہا کہ ایمرجنسی میڈیسن صحت کے نظام میں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اور ٹیکنالوجی سے ایمرجنسی رسپانس میں نمایاں بہتری ممکن ہے۔ شفا انٹرنیشنل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خواجہ جنید مصطفیٰ نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے ایمرجنسی یونٹس کا قیام اب قومی ترجیح بن چکا ہے۔ وزیرِاعظم کی مکمل سپورٹ اس شعبے کو تقویت دے رہی ہے۔
کانفرنس میں کلینیکل ٹریننگ، ایمرجنسی رسپانس، اور پالیسی سازی پر مفصل گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر طبی ماہرین نے ایمرجنسی میڈیسن میں تکنیکی بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔