محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور میں چکن گونیا کے 26 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ آئی ڈی آر ایس کی رپورٹ کے مطابق 21 مردوں اور 5 خواتین میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ زیادہ تر مریض سفید ڈھیری اور بڈھ بیر یونین کونسلز سے سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کی اوسط عمر 37 سال ہیں۔ زیادہ تر افراد کی عمریں 25 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔ اس بنیاد پر ماہرین کا خیال ہے کہ بالغ افراد اس کے زیادہ خطرے میں ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں چکن گونیا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔ ان میں فوگنگ، لاروا کنٹرول اور آگاہی مہمات شامل تھیں۔ ان اقدامات سے وبا کے پھیلاؤ میں کمی آئی اور صورت حال اب کنٹرول میں ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں۔ صفائی کا خیال رکھیں اور مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کریں۔
Tags: پشاور میں چکن گونیا