پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی مہم PINKtober# کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد معاشرے میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
پہلے میچ میں پاکستانی کھلاڑی گلابی رنگ کی کٹ پہنیں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز پنک ربن لگائیں گے۔ میدان میں استعمال ہونے والی وکٹوں پر گلابی برانڈنگ ہوگی۔ ڈیجیٹل سکرینوں پر بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی پیغامات دکھائے جائیں گے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پی سی بی نے کسی بین الاقوامی میچ میں پنک ڈے مہم شروع کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں گلابی تھیم پر مبنی دن کئی بار منائے جا چکے ہیں۔
Tags: پنک تھیم کٹ