امریکی کمپنی نے سائٹو میگالو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تیاری بند کر دی ہے۔ موڈرنا کے مطابق ویکسین ایم آر این اے-1647 حتمی آزمائش میں مؤثر ثابت نہیں ہوئی۔ یہ ویکسین حمل کے دوران بچوں میں پیدائشی نقائص سے بچاؤ کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سائٹو میگالو وائرس عام طور پر معمولی بیماری پیدا کرتا ہے۔ تاہم اگر یہ حمل میں ماں سے بچے میں منتقل ہو جائے تو سنگین نقص پیدا کر سکتا ہے۔ فی الحال دنیا میں اس وائرس سے بچاؤ کی کوئی منظور شدہ ویکسین موجود نہیں۔
کمپنی کے صدر سٹیفن ہوگ نے کہا کہ کئی دہائیوں کی تحقیق کے باوجود مؤثر ویکسین تیار نہیں ہو سکی۔ انہوں نے اسے مایوس کن نتیجہ قرار دیا۔ موڈرنا نے بتایا کہ اس ویکسین کو اب بون میرو ٹرانسپلانٹ مریضوں پر آزمایا جائے گا۔