ماہرین کے مطابق رات دیر تک سوشل میڈیا استعمال کرنے والے زیادہ ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں۔ تحقیق یونیورسٹی آف برسٹل نے “چلڈرن آف دی نائنٹیز” منصوبے کے تحت کی۔ اس میں 310 افراد کے سوشل میڈیا استعمال اور ذہنی صحت کا تجزیہ کیا گیا۔
ماہرین نے جنوری 2008 سے فروری 2023 تک کی 18 ہزار 288 پوسٹوں کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو صارفین رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک پوسٹیں کرتے ہیں، انہیں ذہنی صحت کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔ رات گئے پوسٹنگ ذہنی صحت میں تقریباً دو فیصد منفی فرق پیدا کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ رات دیر تک آن لائن رہنا نیند میں خلل ڈالتا ہے۔ فون کی نیلی روشنی میلاٹونن ہارمون کی پیداوار کم کرتی ہے۔ اس سے نیند متاثر ہوتی ہے اور تھکن بڑھتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ یہ عادت ڈپریشن اور بے چینی کا باعث بن سکتی ہے۔