Vinkmag ad

ہائیڈروجن گیس آنتوں کی صحت اور ہاضمے میں معاون

Researchers reveal how hydrogen gas supports gut health and digestion

سائنس دانوں کے مطابق ہائیڈروجن گیس آنتوں کی صحت اور نظام انہضام کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ گیس آنتوں میں موجود بیکٹیریا کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ تحقیق موناش یونیورسٹی اور ہڈسن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے ماہرین نے کی جو نیچر مائیکرو بیالوجی میں شائع ہوئی۔

ماہرین کے مطابق آنتوں میں موجود بیکٹیریا غیر ہضم شدہ کاربوہائڈریٹس کے تخمیر سے ہائیڈروجن پیدا کرتے ہیں۔ اگرچہ کچھ گیس خارج ہو جاتی ہے، مگر اس کی بڑی مقدار دوسرے بیکٹیریا دوبارہ استعمال کرلیتے ہیں۔ اس سے ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔ یہ دریافت مستقبل میں آنتوں کے امراض کے بہتر علاج کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک عام فرد روزانہ تقریباً ایک لیٹر گیس خارج کرتا ہے جس میں سے نصف حصہ ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اگرچہ یہ گیس مفید ہے تاہم اس کی غیر معمولی مقدار کسی انفیکشن، ہاضمے کی خرابی یا سرطان کا اشارہ بھی ہو سکتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پشاور ہائی کورٹ نے ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ہسپتالوں کی نجکاری سے روک دیا

Read Next

لائف سٹائل میڈیسن پر اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس

Leave a Reply

Most Popular