Vinkmag ad

چھوٹے بچے سردیوں میں نزلہ زکام کے سب سے زیادہ شکار

A young boy holding a tissue to his nose, showing mild flu symptoms during the cold and flu season.

ماہرین کے مطابق چھوٹے بچے سردیوں میں نزلہ زکام کے سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی امریکی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق نومبر 2022 سے مئی 2023 تک کنساس سٹی کے ایک بڑے سکول ڈسٹرکٹ میں کی گئی۔ اس میں 800 سے زائد طلباء اور سٹاف شریک ہوئے۔ ماہرین نے شرکاء کے ناک کے نمونے اور بیماری کی علامات کا تجزیہ کیا۔ نتائج کے مطابق 85 فیصد سے زائد افراد میں کم از کم ایک سانس کا وائرس موجود تھا۔

پری کنڈرگارٹن اور ابتدائی جماعتوں کے 92 فیصد بچوں میں وائرس پایا گیا۔ مڈل سکول کے 86 فیصد، ہائی سکول کے 77 فیصد اور سکول اسٹاف کے 76 فیصد افراد بھی اس سے متاثر ہوئے۔ تین سے پانچ سال کے بچوں میں بیماری کی شرح سب سے زیادہ دیکھی گئی۔ زیادہ تر وائرس عام نزلہ پیدا کرنے والے تھے۔ ان میں رائنو وائرس سب سے زیادہ یعنی 65 فیصد شرکاء میں پایا گیا۔ موسمی کورونا وائرس تقریباً 30 فیصد میں اور کووِڈ-19 وائرس 15 فیصد میں ملا۔

تحقیق کی شریک مصنفہ ڈاکٹر جینیفر گولڈمین نے ان نتائج کی وضاحت کی۔ ان کے مطابق چھوٹے بچ مدافعتی نظام کمزور ہونے کے سبب بار بار بیمار ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق والدین کو چاہیے کہ بچوں کی ویکسینیشن مکمل رکھیں اور ان کی صفائی کا خاص خیال کریں۔ ہاتھ دھونا، کھانسی یا چھینک کے دوران منہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ کلاس رومز میں ہوا کی آمدو رفت کا مناسب انتظام بھی ہونا چاہیے۔ چھوٹے بچے سکول اور گھروں میں وائرس پھیلانے کا بڑا ذریعہ بنتے ہیں۔ اس لیے سردیوں کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کووڈ ویکسینز کچھ کینسرز کے علاج میں بھی معاون

Read Next

چکر آنا

Leave a Reply

Most Popular