Vinkmag ad

ہیلمٹ پہننے سے بال جھڑنا، حقیقت یا غلط فہمی؟

Bikers using helmet for the head safety

موٹرسائیکل سواروں کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر ہیلمٹ ضرور پہنیں۔ بعض لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ایسا کرنے سے بال گرنے لگتے ہیں۔ تاہم ماہرین امراض جلد کے مطابق ہیلمٹ پہننے اور بال گرنے میں براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہیلمٹ صاف نہ رکھا جائے تو کھوپڑی میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ انفیکشن جڑوں کو متاثر کر کے نقصان پہنچاتا ہے اور بال کمزور کر دیتا ہے۔ ویری ویل ہیلتھ کے مطابق بال گرنے کی اصل وجوہات موروثی اور ہارمونی ہوتی ہیں۔ بھارت کے ہیئر ایم ڈی انسٹی ٹیوٹ کے بقول رگڑ یا دباؤ سے بال عارضی طور پر گر سکتے ہیں، مگر یہ کیفیت مستقل نہیں رہتی۔ یوں بال گرنے کا تعلق صرف ہیلمٹ سے نہیں بلکہ نامناسب ہیلمٹ پہننے سے ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ صاف، خشک اور درست سائز کا ہیلمٹ استعمال کیا جائے۔ مناسب صفائی اور احتیاط سے بالوں کی صحت برقرار رہتی ہے اور سر بھی محفوظ رہتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

موٹے اناج کی غذائیں چین میں تیزی سے مقبول

Read Next

بظاہر دبلے افراد میں چھپی چربی خطرناک

Leave a Reply

Most Popular