Vinkmag ad

موٹے اناج کی غذائیں چین میں تیزی سے مقبول

China's coarse-grain foods like quinoa bars, millet cakes, and buckwheat tea gain popularity

چین میں صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور موٹے اناج (coarse grains) کی غذائیں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ کینوا بارز، باک وھیٹ ٹی اور باجرا کیک صارفین کی پسند میں شامل ہیں۔

گزشتہ سالوں میں سفید آٹے اور پروسیسڈ فوڈز کا استعمال تیزی سے بڑھا۔ اس کے نتیجے میں ڈائٹری فائبر، وٹامنز اور منرلز کی مقدار کم ہو گئی تھی۔ موٹے اناجوں کا روزانہ استعمال 92 گرام سے کم ہو کر صرف 14.8 گرام رہ گیا، یعنی تقریباً 84 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اب صحت اور غذائی شعور میں اضافہ ہونے کی وجہ سے موٹے اناج دوبارہ مقبول ہو رہے ہیں۔ صارفین گھر پر اور تیار شدہ مصنوعات دونوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں موجود غذائی ریشہ ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ یہ خون میں چکنائی کی سطح کم کرتا ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس کے ذریعے عمر رسیدگی کو بھی سست کرتا ہے۔ اسی وجہ سے جدید اور تیار شدہ موٹے اناج کی مصنوعات شہری صارفین میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔ چین میں موٹے اناج کی مارکیٹ کی مالیت 2027 تک 230 ارب یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان ایچ آئی وی کیسز کی ریکارڈ سطح کے قریب

Read Next

ہیلمٹ پہننے سے بال جھڑنا، حقیقت یا غلط فہمی؟

Leave a Reply

Most Popular