Vinkmag ad

پودینے کی ٹافی زکام میں فائدہ مند، تحقیق

A peppermint candy shown with mint leaves

ایک نئی تحقیق کے مطابق پودینے کی ٹافی زکام میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیپرمنٹ ٹافی ذہنی کارکردگی میں بہتری اور جسمانی سستی میں کمی لاتی ہے۔

تحقیق میں 81 طلبہ شریک ہوئے۔ اس دوران 17 شرکا کو ہلکا زکام ہوا۔ بیمار شرکا میں سے چھ کو پیپرمنٹ ٹافی دی گئی۔ چھ کو بٹر سکاؤچ اور پانچ کو کوئی ٹافی نہیں دی گئی۔ 64 صحت مند شرکا میں سے 21 نے پیپرمنٹ چوسی، 22 کو پلیسیبو ٹافی دی گئی اور 21 نے کوئی ٹافی نہیں لی۔ میڈیسن میں پلیسیبو کا مطلب وہ شے ہے جو ظاہری طور پر اصل دوا یا چیز جیسی لگتی ہے، مگر اس میں کوئی فعال جزو نہیں ہوتا۔

تمام شرکا کے موڈ، کارکردگی اور ردِعمل کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ پودینے کی ٹافی استعمال کرنے والے افراد نے بہتر توجہ اور تیز ردِعمل کا مظاہرہ کیا۔ دیگر گروہوں میں کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھا گیا۔ نزلے کے دوران ردِعمل کی رفتار کم ہو جاتی ہے، مگر پپرمِنٹ ٹافی یہ اثرات کم کر سکتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر اینڈی سمتھ کے مطابق نزلے کے دوران لوگ عموماً بے آرامی محسوس کرتے ہیں۔ پیپرمنٹ جیسے خوشبودار مادے یہ علامات کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ یہ تحقیق "ورلڈ جرنل آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز” میں شائع ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گوگل کلاؤڈ اور ایڈیٹیلِم کا ماہرینِ صحت کے لیے نیا اے آئی پروگرام

Read Next

ڈی اینڈ سی: رحم کی صفائی

Leave a Reply

Most Popular