Vinkmag ad

خواجہ سراؤں کے لیے ہیلتھ کارڈ، 6 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت

Health card for transgenders

پنجاب حکومت نے صوبے میں سماجی شمولیت کے فروغ کے لیے ایک نمایاں قدم اٹھایا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خواجہ سراؤں کے لیے ہیلتھ کارڈ سکیم کا باضابطہ اجراء کیا۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں خواجہ سرا شریک ہوئے۔

گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ صرف ایک ہیلتھ کارڈ نہیں بلکہ برابری، سہولت اور احترام کا وعدہ ہے۔ اس کے ذریعے خواجہ سرا سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں چھ لاکھ روپے تک کا علاج کر اسکیں گے۔ نادرا ہیلتھ ڈیسک، ہنر مندی پروگرام، اور تعلیمی و روزگار کوٹے جیسے اقدامات خواجہ سراؤں کو معاشرتی دھارے میں شامل کرنے کی عملی کوششیں ہیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا نمائندوں نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

Effective lymphatic drainage exercises

Read Next

نیند کے پانچ پروفائلز: دماغی افعال، ذہنی صحت پر اثرات

Leave a Reply

Most Popular