ماہرین کے مطابق اپ ڈیٹڈ کووڈ ویکسین بوسٹرز کی وجہ سے امریکہ میں اموات اور ہسپتال داخلوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تحقیق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔
سٹڈی میں شامل 1,64,000 افراد نے کووڈ اور فلو ویکسین ایک ساتھ لگوائی۔ دوسری طرف 1,31,000 کو صرف فلو ویکسین لگائی گئی۔ زیادہ تر شرکاء کی عمریں 45 سال سے زائد تھیں، اور بیشتر نے اپ ڈیٹڈ کووڈ ویکسین لگوائی۔
نتائج کے مطابق کووڈ ویکسین لگوانے والوں میں چھ ماہ کے دوران ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں 29 فیصد، ہسپتال داخلوں میں 39 فیصد اور اموات میں 64 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق نئی کووڈ ویکسین مؤثر تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
Tags: اپ ڈیٹڈ کووڈ ویکسین