امریکی تعلیمی ادارے ہارورڈ یونیورسٹی نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ ایک لائسنسنگ معاہدہ کیا ہے۔ اس کے تحت کمپنی کو صحت سے متعلق ہارورڈ میڈیکل سکول کے معلوماتی مواد تک رسائی حاصل ہو گی۔ معاہدے کے بدلے مائیکرو سافٹ ہارورڈ کو لائسنس فیس ادا کرے گا۔
ڈومینک کِنگ مائیکروسافٹ کے نائب صدر برائے صحت ہیں۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو زیادہ قابلِ اعتماد رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق کوپائلٹ کو اس سطح تک لایا جا رہا ہے کہ وہ مستند ماہر جیسی معلومات دے سکے۔
اب تک کوپائلٹ زیادہ تر اوپن اے آئی کے ماڈلز پر انحصار کرتا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہارورڈ میڈیکل سکول کی یہ شمولیت مائیکروسافٹ کوپائلٹ کو صحت کے شعبے میں مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد بنائے گی۔