سینیٹ کی کمیٹی برائے صحت کو بتایا گیا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 22,000 ڈاکٹرز گریجویٹ ہوتے ہیں۔ تاہم خواتین میڈیکل گریجویٹس کی بڑی تعداد ڈگری مکمل کرنے کے بعد پریکٹس جاری نہیں رکھتی۔ اس رجحان سے صحت کے شعبے پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس منگل کو سینٹر امیر ولی الدین چشتی کی صدارت میں ہوا۔ اس میں سینٹرز سید مسرور احسن، محمد ہمایوں مہمند، دلور خان، انوشہ رحمان احمد خان، ثمینہ ممتاز زہری، ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے شرکت کی۔ اجلاس میں خواتین میڈیکل گریجویٹس کی پریکٹس میں واپسی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
Tags: خواتین میڈیکل گریجویٹس