قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی نے علاج میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک مریض مسلسل نو دن تک ای سی ایم او پر رہنے کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا۔ این آئی سی وی ڈی کے مطابق پاکستان میں پہلی بار کوئی مریض اتنی طویل مدت تک ای سی ایم او سپورٹ پر رہ کر صحت یاب ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق ای سی ایم او دل اور پھیپھڑوں کو سہارا دینے والی مشین ہے۔ یہ مریض کو اس وقت سہارا دیتی ہے جب وہ درست طور پر کام نہیں کر رہے ہوتے۔
ادارے کے مطابق پاکستان میں پہلی بار اس نوعیت کی کامیابی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ ایسا جدید سہولیات، ماہر ٹیم اور سندھ حکومت کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔