حکومت نے سرویکل کینسر کے خلاف ویکسینیشن پروگرام مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایچ پی وی ویکسین اب ای پی آئی کے زیرِ انتظام متعین مراکز پر دستیاب ہو گی۔
ملک بھر میں ویکسین کی فراہمی کے لیے مختلف علاقوں میں سینٹرز فعال کیے گئے ہیں۔ پنجاب میں 3616 سرکاری اور 140 نجی، سندھ میں 1318 سرکاری اور 225 نجی فکسڈ سینٹرز شامل ہیں۔ آزاد کشمیر میں 358 سرکاری، اسلام آباد میں 45 سرکاری اور 4 نجی سینٹرز پر بھی ویکسین لگائی جائے گی۔
متعین سینٹرز پر ایچ پی وی ویکسین بلا تعطل دستیاب رہے گی۔ توسیع شدہ مرحلے میں ویکسین مستقل سینٹرز پر لگائی جائے گی تاکہ بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
Tags: ایچ پی وی ویکسین