Vinkmag ad

سردیوں سے پہلے فلو ویکسین کس کیلئے، کیوں ضروری؟

A representative image of flu vaccine.

امریکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فلو ویکسین لگوانے میں سستی نہ کی جائے۔ ان کے مطابق سردیوں سے پہلے ویکسین لگوانا زیادہ مؤثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس موسم میں فلو کے کیسز تیزی سے بڑھتے ہیں۔

سی ڈی سی  کے مطابق فلو ویکسین چھ ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے لیے ضروری ہے۔ بزرگوں، حاملہ خواتین، اور کم عمر بچوں کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ دائمی امراض مثلاً دمہ، ذیابیطس اور دل کے مریضوں کو خصوصی طور پر اس کا اہتمام کرنا چاہیے۔ اکتوبر فلو ویکسین کے لیے بہترین مہینہ قرار دیا گیا ہے، اس لیے کہ نومبر سے کیسز بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔

گزشتہ موسمِ سرما کے دوران امریکہ میں فلو سے بچوں کی اموات 15 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بزرگوں میں ویکسینیشن کی شرح بہتر ہے مگر بالغوں اور بچوں میں پچاس فیصد سے بھی کم ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ نہ ہوا تو خطرہ برقرار رہے گا۔ اسی لیے سردیوں سے پہلے ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے ویکسین نہ صرف ان کی صحت بلکہ نومولود کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین انفیکشن کو مکمل طور پر نہیں روکتی۔ تاہم یہ شدید بیماری اور سپتال داخل ہونے سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

شفٹ ورکرز میں گردوں کی پتھری کا امکان زیادہ، تحقیق

Read Next

خیبر پختونخوا کے دو مزید ادارے ٹیچنگ ہسپتال قرار

Leave a Reply

Most Popular