Vinkmag ad

صحت دوست چیٹ بوٹ اور ڈیجیٹل ہیلتھ ہب کا افتتاح

Illustration of a doctor interacting with AI, representing digital health innovation for medical research and patient care

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں اے آئی پر مبنی ڈیجیٹل ہیلتھ ہب اور ہیلتھ چیٹ بوٹ صحت دوست کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل صحت کا فروغ اور مریضوں کو درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

چیٹ بوٹ کا افتتاح "بیماری کی کوئی سرحد نہیں” کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے کی۔ شرکاء میں عالمی ماہرین صحت، تعلیمی ماہرین اور پالیسی ساز شامل تھے۔ انہوں نے ڈیجیٹل ہیلتھ میں جدت اور تحقیق کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے کہا کہ صحت دوست او پی ڈی کا بوجھ کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس سے مریضوں کو صحت پر قابل اعتماد معلومات بھی فراہم ہوں گی۔ منصوبہ پہلے پمز اور پولی کلینک میں شروع ہو گا۔ بعد میں اسے وزارتِ صحت کی مشاورت سے ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیا کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

Read Next

خوف کو ختم کر دینے والی نایاب اور حیران کن بیماری

Leave a Reply

Most Popular