Vinkmag ad

کیا کم نمک کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟

A representative image of a man holding table salt.

ماہرین صحت نمک کے زیادہ استعمال کو نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کم نمک کھانا بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے؟ ایک نئی تحقیق کی بنیاد پر ماہرین اس سوال پر بحث و تمحیص کر رہے ہیں۔

ایک تجزیاتی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 5.6 گرام سے کم نمک کھانا بھی نقصان دہ ہے۔ 2020 میں شائع ایک تحقیق کے مطابق دل کے مریضوں پر نمک کی سخت پابندی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ 170,000 افراد پر مشتمل ایک عالمی تحقیق کے مطابق کم نمک کھانے والے افراد امراضِ قلب اور موت کے زیادہ خطرے میں ہیں۔ نوجوان اور غیر سفید فام افراد میں یہ امکانات زیادہ پائے گئے۔

کیا کم نمک کھانا واقعی نقصان دہ ہے؟ ماہرین کے مطابق جواب اب بھی واضح نہیں۔ مختلف تحقیقات کے نتائج میں تضاد موجود ہے۔ اسی لیے ماہرین کہتے ہیں کہ اس موضوع پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

نمک خوراک کا ایک لازمی جزو ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ نمک بلڈ پریشر اور امراضِ قلب بڑھاتا ہے۔ دوسری طرف اس کی شدید کمی بھی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ اعتدال ہی بہترین راستہ ہے اور درمیانی سطح پر نمک کا استعمال سب سے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹھنڈے ہاتھ

Read Next

صحت دوست چیٹ بوٹ اور ڈیجیٹل ہیلتھ ہب کا افتتاح

Leave a Reply

Most Popular