Vinkmag ad

امریکہ میں ڈرگ رِزسٹنٹ نائٹ میئر بیکٹیریا کے کیسز میں اضافہ

Microscopic view of drug-resistant ‘nightmare’ bacteria spreading in the US

سی ڈی سی کے مطابق امریکہ میں ڈرگ رِزسٹنٹ نائٹ میئر بیکٹیریا کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2019 سے 2023 کے دوران ان میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اینٹی بائیوٹکس کے بکثرت اور غیر محتاط استعمال کے سبب وہ کچھ بیکٹیریا کے خلاف غیرمؤثر ہو جاتے ہیں۔ اس کا سبب بیکٹیریا میں ان کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جانا ہے۔ نائٹ میئر بیکٹیریا اپنے اندر تقریباً تمام دستیاب اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں۔ کارباپینمز (carbapenems) وہ اینٹی بائیوٹکس ہیں جو متعدد سنگین انفیکشنز کے آخری علاج کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ان کے خلاف بھی مزاحم ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے انہیں نائٹ میئر یعنی ڈراؤنے بیکٹیریا کا نام دیا گیا ہے۔

2023 میں 29 ریاستوں میں 4,341 کارباپینم مزاحم انفیکشنز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ڈرگ رِزسٹنٹ نائٹ میئر بیکٹیریا کی اصل شرح کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، اس لیے کہ کئی ریاستیں مکمل ٹیسٹنگ اور رپورٹنگ نہیں کرتیں۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے محقق ڈاکٹر جیسن برنہم کے مطابق کووِڈ-19 وبا کے دوران اینٹی بایوٹکس زیادہ استعمال ہوئے۔ اینٹی بائیوٹک ڈرگ رزسٹنس زیادہ ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق کمیونٹی انفیکشنز کو روکنے کے لیے اینٹی بائیوٹکس کا محتاط استعمال ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھانسی کے ساتھ خون آنا

Read Next

فوبیاز: صحت اور سکون کیلئے سنجیدہ خطرہ

Leave a Reply

Most Popular