Vinkmag ad

بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے نئی تھیراپی منظور

Female physician holding a pink ribbon with stethoscope around her neck, symbolizing breast cancer awareness and patient care

امریکی ایف ڈی اے نے بریسٹ کینسر کے لیے ایلی للی کی دوا انلوریو کی منظوری دے دی ہے۔ یہ دوا ان مریضوں کے لیے ہے جو پہلے دیگر علاج کروا چکے ہیں، لیکن بیماری برقرار ہے یا بڑھ گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق دوا استعمال کرنے والے مریضوں میں مرض بڑھنے یا موت کا خطرہ عمومی علاج کے مقابلے میں 38 فیصد کم رہا۔ اوسطاً مریض 5.5 ماہ تک بیماری کے بغیر زندہ رہے۔ دیگر علاج کی صورت میں یہ مدت 3.8 ماہ تھی۔

انلوریو خاص طور پر ایسٹروجن ریسیپٹرز کو نشانہ بناتی ہے۔ یہ ریسیپٹرز بعض مریضوں میں ای ایس آر 1 جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں۔ دوا ان کی سرگرمی کو روکتی ہے جس سے مرض کو سست کیا جاتا ہے۔ یہ میڈیسن روزانہ ایک بار 400 ملی گرام خوراک میں خالی پیٹ لی جاتی ہے۔

کمپنی کے بقول بریسٹ کینسر کی دوا آئندہ چند ہفتوں میں امریکہ میں دستیاب ہوگی۔ اس کی قیمت 22,500 ڈالر فی 28 دن مقرر کی گئی ہے۔ ایف ڈی اے نے لیبل پر وارننگ شامل کی ہے جس کا مقصد دوران حمل اس کے ممکنہ نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Neonatal jaundice complications

Read Next

کھانسی کے ساتھ خون آنا

Leave a Reply

Most Popular