Vinkmag ad

بنگلہ دیش میں ڈینگی: ایک دن میں 12 اموات، 740 نئے کیسز

Dengue patient being kept in isolation in Bangladesh

پاکستان کی طرح بنگلہ دیش میں بھی ڈینگی وبا شدت اختیار کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 740 نئے مریض ہسپتال داخل ہوئے۔ یہ اس سال ایک دن میں ڈینگی کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس سال اب تک 42,000 افراد اس سے متاثر ہویے۔ ان میں سے کم از کم 179 کی اموات واقع ہوئیں۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بخار یا مسوڑھوں سے خون آنے جیسی علامات کو نظر انداز نہ کریں۔

ماہرین کے مطابق طویل مون سون اور جمع شدہ پانی نے مچھر کی افزائش بڑھا دی ہے۔ پروفیسر کبیرالبشار جہانگیر نگر یونیورسٹی میں زوالوجی کے پروفیسر ہیں۔ ان کے مطابق فضلہ ٹھکانے لگانے کا ناقص انتظام اور تعمیراتی مقامات پر پانی جمع ہونے سے ڈینگی وبا کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

2023 بنگلہ دیش کے لیے سب سے خطرناک سال تھا۔ اس برس ڈینگی سے 321,000 سے زائد افراد متاثر جبکہ  1,705 جاں بحق  ہوئے تھے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر سخت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی کے مہلک وار جاری رہیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پورے جسم کی صحت پر این آئی ایچ کا پانچ سالہ تحقیقی منصوبہ

Read Next

امراض قلب کا علاج: نوجوان ڈاکٹروں کی اے آئی میں غیرمعمولی دلچسپی

Leave a Reply

Most Popular