Vinkmag ad

ریسٹورنٹس، سیلونز اور شاپنگ مالز ملازمین کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی

Food being prepared under strict health and hygiene standards, ensuring safety for customers and staff

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے فوڈ اینڈ سروس سے متعلق تمام ملازمین کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ اقدام ہیپاٹائٹس اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا۔ ریسٹورنٹس، سیلونز، شاپنگ مالز، شادی ہالز اور ڈپارٹمنٹل سٹورز کے عملے پر یہ ہدایت یکساں لاگو ہو گی۔

ملازمین کے پاس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بار بار خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کاروبار کو سیل کر دیا جائے گا۔ یہ کارروائی پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ 2018 کی دفعات 270، 269 اور 278 کے تحت کی جائے گی۔ صرف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ لیبارٹریز کے سرٹیفکیٹ تسلیم کیے جائیں گے۔ نجی لیبارٹریز یا دیگر اداروں کے سرٹیفکیٹس قابل قبول نہیں ہوں گے۔

حکام کے مطابق ریسٹورنٹس، اور سیلونز وغیرہ کے حوالے سے اقدام کا مقصد لوگوں کی صحت کو یقیقنی بنانا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے ہیلتھ انسپیکشن ٹیمیں کاروباری اداروں اور کھانے پینے کے مراکز کا دورہ شروع کر دیں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں روزانہ 685 نوزائیدہ بچوں کی اموات

Read Next

سندھ: سرویکل کینسر کی مخالفت پر سائبر کرائم قانون لاگو؟

Leave a Reply

Most Popular