چین نے بیماریوں پر کنٹرول کے لیے دنیا کا سب سے بڑا نظام قائم کر لیا ہے۔ اس کا اعلان نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سربراہ لی ہائی چاؤ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
لی ہائی چاؤ کے مطابق 2024 کے اختتام تک نگہداشت صحت کے اداروں کی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی۔ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے پر مشتمل افرادی قوت ایک کروڑ 57 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام بیماریوں پر کنٹرول میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے تحت ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات اور عوام کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
کووڈ-19 کے بعد چین نے اپنے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی تھی۔ ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے صحت عامہ کی صورتحال مزید بہتر ہوگی، اور چین عالمی سطح پر امراض پر قابو پانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
Tags: بیماریوں پر کنٹرول