Vinkmag ad

سروائیکل کینسر سے بچاؤ: پاکستان کو ویکسین کی فراہمی شروع

A healthcare professional administers an HPV vaccine to a school-age girl in Pakistan as part of a cervical cancer prevention campaign.

یونیسف نے پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ملک کی پہلی بڑی مہم کا حصہ ہے۔ یہ بیماری خواتین میں تیسرا عام کینسر ہے۔

سروائیکل کینسر سے بچاؤ  کی مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہوں گے۔ اس دوران 9 سے 14 سال کی ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد بچیوں کو ویکسین دی جائے گی۔ ویکسین سکولوں، کمیونٹی مراکز اور موبائل ٹیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

وزارت صحت کے مطابق چین میں تیار شدہ ویکسین کی پانچ کھیپیں پہنچ چکی ہیں۔ ان میں ایک کروڑ خوراکیں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 30 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ ویکسینیشن کے مزید مراحل 2026 اور 2027 میں متوقع ہیں۔

پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد نئے سروائیکل کینسر کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ان کیسز میں 3 ہزار سے زیادہ خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق تاخیر سے تشخیص اور محدود سکریننگ شرح اموات بڑھنے کے بنیادی اسباب ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چھاتی پر خارش یا جلدی دانے

Read Next

گذشتہ سی ٹی سکین سے حمل میں پیچیدگیوں کا امکان

Leave a Reply

Most Popular